ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرڈیشور میں بائک کی بجلی کھمبے سے ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

مرڈیشور میں بائک کی بجلی کھمبے سے ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Wed, 16 Jun 2021 23:22:25    S.O. News Service

بھٹکل 16/جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں  ایک بائک  کی بجلی کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجے میں بائک سوار ہلاک ہوگیا جس کی شناخت  تمپا ایرپا نائک (39) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  تمپا اپنی اہلیہ کو بائک پر بٹھا کر راشن کی دکان پر چھوڑنے کے بعد واپس اپنے گھر جارہا تھا جس کے دوران اس کی بائک تیز رفتاری کے ساتھ الیکٹرک کھمبے سے ٹکرا گئی۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں  معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: